۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
F

حوزہ/ ایرانی شہر کاشان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہید سردار قاسم سلیمانی واقعی ایک رضاکار انسان تھے، کہا کہ سپاہِ قدس میں شہید جنرل سلیمانی کی دنیا سے بے رغبتی بالکل واضح تھی اس بات کی واضح مثال یہ ہے کہ شہید نے اپنی 6 سالہ ڈیوٹی کے دوران، ایک ریال بھی وصول نہیں کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے کاشان ایران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں، ہفتۂ رضاکار (بسیج) کی مناسبت سے تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمل میں اخلاص، پرہیزگاری اور دنیا سے عدم دلچسپی رضاکار فورس کی اہم ترین خصوصیات ہیں۔

ایرانی شہر کاشان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہید سردار قاسم سلیمانی واقعی ایک رضاکار انسان تھے، کہا کہ سپاہِ قدس میں شہید جنرل سلیمانی کی دنیا سے بے رغبتی بالکل واضح تھی اس بات کی واضح مثال یہ ہے کہ شہید نے اپنی 6 سالہ ڈیوٹی کے دوران، ایک ریال بھی وصول نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی نے اپنی تنخواہ کی ایک بڑی رقم، شہداء کے اہل خانہ خصوصاً مدافعینِ حرم کے بچوں کیلئے مختص کر رکھی تھی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے بسیج کے جذبۂ شہادت کا ذکر کیا اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہداء کے اہل خانہ اپنے بچوں پر فخر کریں، کہا کہ 8 سالہ دفاعِ مقدس میں فتح و کامرانی 250,000 مخلص اور بے لوث بسیجی شہداء کے پاکیزہ خون کی مرہون منت ہے۔

امام جمعہ کاشان نے امام خمینی (رح) کے ان بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ جس میں آپ نے فرمایا: شہداء ہمارے ملک کی حاکمیت کا مظہر ہیں، کہا کہ جو شخص اسلام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہے وہ بہت طاقتور انسان ہے۔

کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے یوکرائن میں حالیہ عبرت ناک واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کے پاس سویت یونین سے الگ ہونے والے ممالک میں سے ایک ہونے کے ناطے، 5 سے 10,000 کلومیٹر تک مارنے والے 130 بیلسٹک میزائل، 130 بمبار اور 1700 ایٹمی وار ہیڈز تھے، اس نے امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ کیا لیکن روس کے ساتھ جنگ میں امریکہ نے معاہدہ توڑ دیا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فسادیوں کو یوکرائن، ایرانی پہلوی خاندان، مصدق، مرسی، افغانستان اور بارزانی کے ساتھ امریکہ کے معاہدے کی خلاف ورزی سے سبق لینا چاہیے، کہا کہ ایرانی پہلوی خاندان کے 50 سال تک امریکہ اور انگلینڈ کی خدمت کرنے کے باوجود جب شاہ 26 تاریخ کو ایران سے فرار ہوا تو ان کی اہلیہ فرح نے کہا کہ ہم نے امریکہ کی جو خدمت کی تھی اس کے بجائے میرے شوہر کو امریکہ کے ایک پاگلوں کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

امام جمعہ کاشان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خداوند متعال اور امام زمان (ع) پر توکل اور رہبرِ معظّم انقلاب کی سربراہی میں حق کی راہ پر گامزن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .